پاکستان میں نیپالی سفیر کا سیالکوٹ چیمبر کا سرکاری دورہ
سیالکوٹ(اے پی پی)پاکستان میں نیپال کی سفیر ریٹا دھیتل نے سیالکوٹ چیمبر کا دورہ کیا۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر وسیم شہباز لودھی، نائب صدر عمر خالد اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران نیپالی سفیر کو سیالکوٹ کی برآمدی صنعت کی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور پاکستان اور نیپال کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔