تجارتی وصنعتی ایسوسی ایشنز نے بھی 19 جولائی کی ہڑتال کی حمایت کردی

 تجارتی وصنعتی ایسوسی ایشنز نے بھی 19 جولائی کی ہڑتال کی حمایت کردی

کراچی(آئی این پی)تجارتی وصنعتی ایسوسی ایشنز نے بھی 19 جولائی کی ہڑتال کی حمایت کردی۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے کراچی چیمبر کی قیادت میں تاجر برادری کی 19 جولائی کو ملک گیر پرامن ہڑتال کے اعلان کی حمایت کردی۔

انہوں نے تاجروں کے مؤقف کو بروقت، جائز اور کاروباری طبقے کے حقیقی جذبات کی عکاسی قرار دیا ہے ۔نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان نے کے سی سی آئی کے صدر جاوید بلوانی کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پرکہا کہ نارتھ کراچی کی تمام صنعتیں 19 جولائی کو صنعتی پیداواری عمل بند رکھیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں