برطانیہ سے تجارتی تعلقات میں اضافہ ناگزیر،میاں کاشف

برطانیہ سے تجارتی تعلقات میں اضافہ ناگزیر،میاں کاشف

لاہور(اے پی پی)پاک برطانیہ جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین اور فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی خوشحالی، جدید صنعت کاری اور۔۔۔

 برآمدات کے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے برطانیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ انتہائی ضروری ہے اور پاکستانی سرمایہ کار اس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 24 میں دونوں ممالک کی باہمی برآمدات 2,014,768 ڈالر اور درآمدات 781,996 ڈالر رہیں ۔بامعنی اصلاحات، رعایتوں، بہتر پالیسیوں اور پیداواری چینلز کے ذریعے ان تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے ۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان کے پالیسی ساز، تاجر، سرمایہ کار اور ماہرین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ، باہمی تعاون، مشاورت اور کنکٹویٹی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں