80 فیصد آبادی کو بجلی تک محدود، غیر مستحکم رسائی حاصل، اوورسیز انوسٹرز
کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر کے مطابق اگرچہ پاکستان کے بیشتر گھرانے بظاہر قومی گرڈ سے منسلک ہیں لیکن اعداد و شمار یہ تلخ حقیقت عیاں کرتے ہیں کہ۔۔۔
تقریباً 80 فیصد آبادی کو اب بھی بجلی تک محدود، غیر مستحکم اور ناقابلِ بھروسہ رسائی حاصل ہے ۔ عالمی معیارات کے مطابق ان گھرانوں کو صرف ٹیر 2 یا اس سے کم درجہ بندی کی رسائی حاصل ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یا تو بجلی صرف چند گھنٹے دستیاب ہے ، یا وہ اتنی کمزور ہے کہ بنیادی گھریلو آلات مثلاً پنکھے، لائٹس، چارجنگ ڈیوائسز یا فریج بھی درست طور پر نہیں چلائے جا سکتے، یہ صورتحال نہ صرف شہری سہولت کے فقدان کا پتہ دیتی ہے بلکہ پاکستان میں جاری توانائی بحران کے معاشی اور سماجی اثرات کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔