آرگینک مصنوعات کا عالمی مارکیٹ میں حجم 286 ارب ڈالر

آرگینک مصنوعات کا عالمی مارکیٹ میں حجم 286 ارب ڈالر

اسلام آباد(اے پی پی)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ2024اور 2025میں عالمی سطح پر آرگینک خوراک اور مصنوعات نے نیا عروج حاصل کیا ہے۔۔۔

 2024 میں عالمی مارکیٹ کاحجم 230 ارب ڈالر تھا جو صرف ایک سال میں286 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین نے 2022 میں 245,600 میٹرک ٹن آرگینک مکئی، گندم اور سویا بین 36ممالک کو برآمد کی ہے۔ نجم مزاری نے کہا کہ یورپ کے بہت سے ممالک آرگینک مصنوعات کے بڑے خریدار ہیں جو پہلے ہی پاکستان سے مختلف مصنوعات درآمد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین ،امریکا اور جرمنی سمیت دیگر ممالک سے بہترین تعلقات ہیں اور پاکستان کو آرگینک خوراک اور مصنوعات کی پیداوار بڑھانے اور اس کی برآمدات میں اضافے کے لئے ان ممالک سے نہ صر ف رہنمائی لینی چاہیے بلکہ تربیت کے لئے جوائنٹ ونچر بھی کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں