تاجر برادری کی تحریک کو تقسیم کرنا مناسب نہیں، اشرف کاکڑ

تاجر برادری کی تحریک کو تقسیم کرنا مناسب نہیں، اشرف کاکڑ

کراچی(این این آئی)آل سندھ کراچی تاجر اتحاد کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اشرف کاکڑ نے کراچی کے تاجر برادی کو تقسیم کرنے کی کوششوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 19 جولائی کو ہڑتال کرنے پر تاجر برادری میں اتفاق رائے ہے اور کسی بھی سطح پر دو رائے نہیں پائی جاتی، ہڑتال ہرصورت کامیاب ہوگی، تاجروں کی کالے ٹیکس قوانین، ایف بی آر کے ظالمانہ اختیارات، سیکشن 37 اے اور 37 بی کے خلاف تحریک چل پڑی ہے اب اس تحریک کو کسی صورت روکا نہیں جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں