ورلڈ ایکسپو 2025اوساکا میں خٹک ڈانس کی شاندار پیشکش

ورلڈ ایکسپو 2025اوساکا میں خٹک ڈانس کی شاندار پیشکش

اوساکا (بزنس ڈیسک) ورلڈ ایکسپو 2025 اوساکا کے موقع پر پاکستان کی ثقافتی رنگا رنگی کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے میں آیا جب خیبر رائفلز کے فنکاروں نے ایکسپو کے پاپ اپ اسٹیج پر روایتی خٹک رقص پیش کیا۔

اپنی پُر جوش پاؤں کی حرکات اور تلواروں کے جاندار انداز کیلئے مشہور اس رقص نے جاپانی اور بین الاقوامی شرکاء کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا جو اس قبائلی جنگی رقص کی دلکشی میں کھو گئے ۔پشتون قبائل کی جنگی روایات سے جڑا ہوا خٹک رقص، ہم آہنگ حرکات اور گھومتی تلواروں کے ساتھ پیش کیا گیا، جو طاقت، ہم آہنگی اور ثقافتی ورثے کی دلفریب جھلک پیش کر رہا تھا۔ شائقین نے جوش و خروش سے تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور کئی افراد نے پرفارمنس کے بعد فنکاروں کے ساتھ تصاویر بنوا کر اس لمحے کو یادگار بنا لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں