انٹربینک میں ڈالرکی قدر کم، تولہ سونا 700 روپے سستا

انٹربینک میں ڈالرکی قدر کم، تولہ سونا 700 روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک میں منگل کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔ادھرسونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5پیسے کی کمی سے 284.66روپے کا ہوگیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آنے والے مہینوں میں ڈالر کی قدر 300روپے سے متجاوز ہونے کی افواہوں کے باعث ڈالر کے طلبگاروں کی ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کی قدر 36پیسے کے اضافے سے 288روپے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 3ہزار 365ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کئی روزہ وقفے کے بعد و سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل رک گیا جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے 3لاکھ 59ہزار روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 600روپے گھٹ کر 3لاکھ 7ہزار 784روپے کی سطح پر آگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں