روئی کی درآمدات کپاس کی مقامی پیداوار سے بڑھ گئیں

 روئی کی درآمدات کپاس کی مقامی پیداوار سے بڑھ گئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات کپاس کی مقامی پیداوار سے بھی بڑھ گئیں جبکہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت ٹیکسٹائل و کاٹن درآمدات میں 61 فیصد اور برآمدات میں صرف 7.22فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ گزشتہ چند سال سے روئی اور سوتی دھاگے کی سیلز ٹیکس فری لامحدود درآمدی سرگرمیوں، مقامی کاٹن جننگ انڈسٹری پر غیر معمولی ٹیکسوں، کراپ زوننگ قوانین پر عمل درآمد کے فقدان اور منفی موسمی حالات کے باعث کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں ہونے والی ریکارڈ کمی سے ٹیکسٹائل ملوں نے بیرون ملک سے بڑے پیمانے پر روئی اور سوتی دھاگے کی درآمدات کی ہیں جس کے سبب مالی سال 2024-25 کے دوران ان درآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ زیر تبصرہ مدت میں ٹیکسٹائل ملوں نے مختلف ممالک سے روئی کی تقریباً 45 لاکھ گانٹھوں اور 15 لاکھ گانٹھوں کے مساوی سوتی دھاگا درآمد کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں