نیدرلینڈز سفارتخانے کے وفد کا اوورسیز انوسٹرز چیمبرکا دورہ
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان میں تعینات نیدرلینڈز کے سفارتخانے کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے اوورسیز انوسٹرز چیمبرکا دورہ کیا۔
وفد کی قیادت سفیر ہینی ڈی ویریس اور فرسٹ سیکریٹری ہیسکے وی نے کی وفد کا چیمبر آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیاگیا۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل محمد عبدالعلیم نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے چیمبر کی سرگرمیوں جاری منصوبوں، رپورٹس اور نمایاں تقریبات سے وفد کو آگاہ کیا ۔انہوں نے پاکستان کلائمیٹ کانفرنس، ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈز اور دیگر اہم کانفرنس جیسے فلیگ شپ ایونٹس پر بھی روشنی ڈالی۔