مرکنٹائل ایکسچینج میں39ارب کے 44790سودے

 مرکنٹائل ایکسچینج میں39ارب کے 44790سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں 39ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد44790رہی۔

 زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 17.417 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 11.948 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.537 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.407 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.521 ارب روپے ، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.178 ارب روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 1.094 ارب روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 465.978 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 320.081 ملین روپے ، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 215.879 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 145.334 ملین روپے ، برینٹ کے سودوں کی مالیت 84.146 ملین روپے ، جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت 45.056 ملین روپے اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 7.730 ملین روپے رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں