ٹڈاپ ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی

ٹڈاپ ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹڈاپ)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والی ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

گھریلو اور کمرشل ٹیکسٹائل کے لیے دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی تجارتی نمائش 13 سے 16 جنوری 2026 تک منعقد کی جائے گی۔ہیم ٹیکسٹائل 2026 میں بیڈرومز، باتھ رومز، رہائشی کمروں اور فلورنگ کے لیے عالمی سطح کے ٹیکسٹائل اور قالینوں کے نئے رجحانات کی نمائش کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں