بینک اسلامی اور زیڈ ایل کے اسلامک فنانشل سروسز کا اشتراک
کراچی(بزنس ڈیسک)بینک اسلامی اور پاکستان کی شریعت کے مطابق پہلی بروکریج فرم ، زیڈ ایل کے اسلامک فنانشل سروسز نے اسلامی مالیات پر ایک مؤثر سیشن منعقد کیا۔
یہ سیشن مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور اخلاقی بینکاریکی حمایت کرنے والوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا اور اس کا مقصد اسلامی مالیاتی نظام کی اہمیت اور عملی اطلاق کو اجاگر کرنا تھا ۔بامقصدقیادت کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب کا محور اسلامی مالیات سے متعلق بامعنی مکالمات تھے جن کا مقصد افراد کو باخبر اور شریعت کے مطابق مالی فیصلے کرنے میں رہنمائی فراہم کرنا تھا،سیشن میں کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے معزز ارکان اور کارپوریٹ لیڈرز کے ساتھ دیگر نامور اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ان اداروں میں فیڈریشن ، اسلام آباد چیمبر اور راولپنڈی چیمبرشامل تھے ۔اِن کے علاوہ، سول سوسائٹی، مسلح افواج کے افسران، سرکاری اداروں، مالیاتی اداروں کے نمائندگان اور دینی اسکالرز بھی اس تقریب میں شریک ہوئے ۔سابق چیئرمین شریعت ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، موجودہ چیئرمین شریعت ایڈوائزری کمیٹی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور بینک اسلامی کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین ، ڈاکٹر مفتی ارشاد احمد اعجاز نے تقریب سے کلیدی خطاب کیااورعالمی سطح پر اسلامی مالیات کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ بینک اسلامی کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی مالیات کے رہنماؤں کی حیثیت سے ، ہم رِباسے پاک بینکاری پر بامعنی مکالمے کو فروغ دینے اور اس اہم مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے شعور اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔زیڈ ایل کے اسلامک فنانشل سروسز کے چیئرمین زاہد لطیف خان نے کہا کہ بینک اسلامی کے ساتھ یہ شراکت ایک مشترکہ وژن پر مبنی ہے جس کا مقصد شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے حوالے سے شعور اور اعتماد کو فروغ دینا ہے۔