سندھ میں تاجر وں کی تاریخ ساز ہڑتال شروعات، جوائنٹ چیمبرز فورم

 سندھ میں تاجر وں کی تاریخ ساز ہڑتال شروعات، جوائنٹ چیمبرز فورم

حیدرآباد(سٹی ڈیسک)سندھ کے تمام چیمبرز آف کامرس، صنعتی و تاجر تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم جوائنٹ چیمبرز فورم کی کال پر صوبے بھر میں تاریخ کی سب سے بڑی اور کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

جس میں کاروباری، صنعتی، تجارتی، اور ٹرانسپورٹ نظام مکمل طور پر معطل ہوکر رہ گیا۔ جوائنٹ چیمبرز فورم سندھ کے کوآرڈینیٹر محمد آصف میمن نے اسے سندھ کی تاجر تاریخ کا سنہرا دن قرار دیا اور کہا کہ تاجروں کے حقوق کی خاطر، سندھ کے ہر شہر، قصبے ، گلی اور بازار میں آج مکمل ہڑتال رہی۔ کراچی سے کشمور، سکھر سے شہید بینظیرآباد اور لاڑکانہ تک ہر جگہ دکانیں، مارکیٹس، فیکٹریاں اور ٹرانسپورٹ بند رہی۔ یہ ہڑتال ایف بی آر کے نئے ٹیکس اقدامات، ای بلنگ اور تاجروں کے خلاف کارروائیوں کے خلاف شدید ردعمل کے طور پر کی گئی۔انہوں نے مزید کہاکہ تاجر برادری نے اتحاد و یکجہتی سے یہ پیغام دیا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو آئندہ مرحلہ لامحدود ہڑتال، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنے اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ محض جدوجہد کی شروعات ہے۔ حکومت نے اگر 7 دن میں سنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ جوائنٹ چیمبرز فورم سندھ کے 15 سے زائد چیمبرز اور 200 سے زیادہ تاجر تنظیموں پر مشتمل ہے، جس کی نمائندگی میں 25 لاکھ سے زائد کاروبار شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں