اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،12ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،12ارب خسارہ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک مارکیٹ میں جاری ریکارڈ تیزی کی لہر بالآخر کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی دم توڑگئی۔

اسٹاک ٹریڈنگ کا آغاز 544 پوائنٹس 1 لاکھ 39 ہزار 142 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا، دوران ٹریڈنگ منافع کے حصول کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث ایک موقع پر 100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 39 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر کر 1 لاکھ 38 ہزار 149 پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک ٹریڈ ہوا ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 379 پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ 38 ہزار 217 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 185 پوائنٹس کی کمی سے 42154 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 472 پوائنٹس کی کمی سے 193082 اور آل شیئرز انڈیکس 62پوائنٹس کی کمی سے 85223 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 12ارب روپے کا خسارہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 16 ہزار 517 ارب روپے سے گھٹ کر 16 ہزار 505 ارب روپے پر آگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں