اسٹاک ایکسچینج میں 196پوائنٹس کی مندی،6ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں 196پوائنٹس کی مندی،6ارب منافع

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو ملاجلارجحان رہا، 100انڈیکس 196 پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ 39 ہزار 254 پوائنٹس پر بند ہوا،تاہم اس دوران سرمایہ کاروں کو 6ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 16 ہزار 16 ارب 635 روپے ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز 546 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 39 ہزار 966 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا،ایک موقع پر100 انڈیکس 700 سے پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 40 ہزار 200 کی حد پار کرگیا۔ دن بھر مخصوص بینکوں کے اسٹاکس نے انڈیکس کو سہارا دیے رکھا، تاہم روول اوور ویک اور پرافٹ ٹیکنگ سے انڈیکس ملے جلے رجحان کے ساتھ 1 لاکھ 39 ہزار اور 1 لاکھ 40 ہزار کے درمیان گھومتا رہا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 25 پوائنٹس کی کمی سے 42628.16 پوائنٹس اورآل شیئر انڈیکس 37.49 پوائنٹس کی کمی سے 85904.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز 65 کروڑ 66 لاکھ 42 ہزار 916 روپے مالیت کا کاروباری حجم 32 ارب 9 کروڑ 64 لاکھ 11 ہزار 481 روپے رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں