اسٹاک ایکسچینج : مندی، انڈیکس 1415 پوائنٹس گرگیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کے بعد شدید مندی دیکھی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس1لاکھ 40 ہزار سے 1لاکھ 37 ہزار تک گرگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواجس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 140,331.01 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔بعدازاں منافع خوری کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر دن کی کم ترین سطح 137,636.37 تک گرگیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں1415 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 3 حدیں نیچے گر کے 1لاکھ 37 ہزار 964 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی رہی۔ مجموعی طور پر 484کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،350 میں کمی اور26کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔