تاجروں کو نوٹسز، گرفتاریوں کی دھمکیاں قابل مذمت، کاشف حیدری
کوئٹہ(آن لائن)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے کہا کہ تاجروں کے مسائل پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔۔۔
آئے روز نت نئے ٹیکسز سے تاجر اب مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، لیبر ڈپارٹمنٹ وغیرہ کے نام پر تاجروں کو ہراساں کرنا اور گرفتاریوں کی دھمکیاں دینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ یہ بات انہوں نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔