ڈالر کی قدرمیں کمی ،تولہ سونا 3لاکھ 88ہزار 600روپے پرمستحکم
کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 281.47روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3668 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3لاکھ 88ہزار 600 روپے پر مستحکم رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3لاکھ 33 ہزار 161روپے پر مستحکم رہی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت31 روپے سے 4,418روپے ہوگئی۔