بینک مکرمہ کو 1.75ارب روپے قبل از ٹیکس منافع ریکارڈ
نان فنڈ آمدنی میں 8فیصد اضافہ، ڈپازٹس 165.58 ارب تک پہنچ گئے
کراچی(بزنس ڈیسک)بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے شاندار مالیاتی بحالی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران قبل از ٹیکس ایک ارب 75 کروڑ روپے منافع ظاہر کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 6.80 ارب کے نقصان کے مقابلے میں 5.05 ارب کی غیر معمولی بہتری ہے ۔ یہ تسلسل کا رجحان 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی میں 1.44 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کرنے کے بعد دیکھنے میں آیا، جو تقریباً ایک دہائی بعد بینک کا پہلا مثبت مالی نتیجہ تھا۔نو ماہ کے اختتام پر بعد ازمنافع 0.861 ارب روپے رہا ۔ یہ سب مضبوط آمدنی میں اضافے اور غیر فعال قرضوں سے غیر معمولی وصولیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ بینک کی مجموعی آمدنی میں 2.18 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ نان فنڈ آمدنی 8 فیصد بڑھ کر 2.95 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ 30 ستمبر 2025 تک بینک کے ڈپازٹس 165.58 ارب تک پہنچ گئے ۔