جدید ٹیکنالوجی سے ہی ترقی و خوشحالی ممکن ہے، شاہد عمران
لاہور(اے پی پی)وفاقی چیمبر کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا کہ پاکستان تمام شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر ترقی، خوشحالی اور آئندہ دہائی میں اپنا مستقبل روشن بنا سکتا ہے۔
تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت، فوڈ پراسیسنگ اور منسلک صنعتوں کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ڈیجیٹل سلوشنز، آٹومیشن اور جدید تحقیق کو مربوط کرنا چاہیے ۔جدید ٹیکنالوجی سے درست کاشتکاری، مصنوعی ذہانت، بائیو ٹیکنالوجی اور سمارٹ لاجسٹکس سے نقصانات کو کم، پیداوار کو بہتر اور غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ہیں جبکہ کسانوں اور کاروباری افراد کیلئے نئے معاشی مواقع پیدا بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔