پی سی ایس آئی آر اورماربل مینوفیکچررز کاتکنیکی ورکنگ گروپ تشکیل
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان میں ماربل، گرینائیٹ اور اونیکس پر مشتمل ڈائمینشن اسٹون سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تحقیق اور۔۔
صنعت کے درمیان عملی اشتراک کی راہ ہموار کر دی گئی ۔ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر)اور آل پاکستان ماربل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر ایک تکنیکی ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے جسکا مقصد اس شعبے کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے ۔