ایس ایم تنویر کی آصف انعام کو ایس ایس جی سی بورڈ چیئرمین بننے پر مبارکباد

ایس ایم تنویر کی آصف انعام کو ایس ایس جی سی بورڈ چیئرمین بننے پر مبارکباد

کراچی(بزنس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرستِ اعلیٰ اور فیڈریشن کے بزنس لیڈر ایس ایم تنویر نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے عہدے پر آصف انعام کی تقرری پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں ایس ایم تنویر نے آصف انعام کی قائدانہ صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے توانائی شعبے کے لیے خلوص، لگن اور کمٹمنٹ کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں