پی کیو اے ایم سی کو اے ایم ٹو پلس ایسیٹ منیجر ریٹنگ تفویض

پی کیو اے ایم سی کو اے ایم ٹو پلس ایسیٹ منیجر ریٹنگ تفویض

کم عرصے میں ادارے نے نمایاں سنگِ میل عبور کیے ،فرحان شوکت

کراچی(بزنس ڈیسک)وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈنے پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی کیو اے ایم سی)کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ ابتدائی ایسیٹ منیجر ریٹنگ اے ایم ٹو پلس تفویض کر دی ہے ۔ یہ ریٹنگ کمپنی کے اعلیٰ معیار کے ایسیٹ مینجمنٹ نظام کی عکاس ہے ، جس میں مؤثر گورننس، مضبوط سرمایہ کاری کا فریم ورک، جامع رسک مینجمنٹ اور صنعت کے اعلیٰ معیارات کی پاسداری شامل ہے۔

پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی کیو اے ایم سی)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان شوکت نے کہا کہ یہ ریٹنگ محض ایک بیرونی توثیق نہیں بلکہ اُس ادارہ جاتی نظم و ضبط، گورننس کلچر اور طویل المدتی وژن کا عملی اظہار ہے جو ہم نے پی کیو اے ایم سی میں تشکیل دیا ہے ۔3 سال سے بھی کم عرصے میں پی کیو اے ایم سی نے نمایاں سنگِ میل عبور کیے ہیں، جن میں زیرِ انتظام اثاثہ جات کا حجم 70 ارب روپے سے تجاوز کرنا اور مستحکم بیرونی ریٹنگز کا حصول شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں