پاک روس بی ٹو بی میٹنگز کی ضرورت پر زور
اسلام آباد(اے پی پی)روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسلام آباد چیمبر کا دورہ کیا۔ چیمبر کے حکام نے پاکستانی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران پاکستانی سفیر نے چیمبر کے صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر عرفان چوہدری سمیت تاجر برادری کے اراکین کے ساتھ جامع بات چیت کی۔سفیر نے دونوں اطراف کی کاروباری برادریوں کے بہترین مفاد میں زیادہ سے زیادہ بی ٹو بی میٹنگز کی ضرورت پر بھی زور دیا۔