فرنیچر کونسل کی نئے تجارتی معاہدوں کی ضرورت پر زور

فرنیچر کونسل کی نئے تجارتی  معاہدوں کی ضرورت پر زور

لاہور (اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے پرانی و روایتی برآمدی منڈیوں کے ساتھ ساتھ برآمدات کوافریقہ، لاطینی امریکا اور جنوب مشرقی ایشیا تک متنوع بنانے اور نئے تجارتی معاہدوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔۔۔

 اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیزی سے فروغ پذیر فرنیچر انڈسٹری سمیت تمام برآمدی شعبوں کو عالمی غیر یقینی صورتحال سے بچانے کیلئے ہمیں اپنی رسائی کو غیر روایتی منڈیوں تک وسیع کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں