معاشی ترقی کیلئے انسانی وسائل میں سرمایہ کاری ناگزیر،افتخار علی ملک
لاہور (اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ۔۔۔ ش
لاہور (اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری،پالیسیوں کا تسلسل، ریاست و نجی شعبے کے درمیان اعتماد سازی ،عوامی نظم و نسق کی جدید خطوط پر تشکیل جامع اور مضبوط معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جاپان، جنوبی کوریا، چین اور بنگلہ دیش جیسی معیشتیں ریاست اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری کے نتیجے میں ترقی کی منازل طے کر چکی ہیں،بنگلہ دیش میں سول سوسائٹی نے بھی تعمیری کردار ادا کیا جبکہ حالیہ دہائیوں میں وہ ممالک ترقی کر چکے ہیں جن کے پاس نہ تو وافر معدنی وسائل تھے اور نہ ہی وسیع رقبہ موجود تھا۔