فارما صنعت میں تاریخی سنگِ میل، جدید پیداواری پلانٹ کا آغاز

فارما صنعت میں تاریخی سنگِ میل، جدید پیداواری پلانٹ کا آغاز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے اسپیشل اکنامک زونزمیں گرین فیلڈ صنعت کاری کو بھرپور فروغ اور نئی رفتار حاصل ہو رہی ہے ۔

 ہائی نون لیبارٹریز نے حال ہی میں پروجیکٹ فورس کے تحت پہلے ایف ڈی اے اور یورپی یونین معیار کے مطابق پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھا۔منصوبے کا مقصد عالمی معیار کی جدید اور مؤثر ادویات ساز سہولت فراہمی اور مقامی و عالمی منڈیوں میں مؤثر رسائی کو وسعت دینا ہے ۔ نیا پلانٹ بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہوگا جس سے پاکستانی ادویات کی عالمی ساکھ مزید مستحکم ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں