پاکستان کی امریکہ کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
لاہور(آئی این پی)پاکستان کی امریکہ کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا،مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان نے امریکہ کو 3 ارب ڈالر تک کی مصنوعات برآمد کیں جبکہ ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کا سامان امریکہ سے منگوایا گیا۔
پہلی ششماہی میں دوطرفہ تجارتی حجم 4ارب 62کروڑ ڈالر رہا۔دستاویزات کے مطابق پاکستان کی امریکہ کو برآمدات میں 3 سے 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 6 ماہ میں پاکستان نے امریکہ کو 3 ارب ڈالر تک کی مصنوعات برآمد کیں۔