معدنیات کا حصول عالمی دوڑ بن چکا ہے ، افتخار ملک

معدنیات کا حصول عالمی دوڑ بن چکا ہے ، افتخار ملک

لاہور(اے پی پی)سابق صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ۔۔۔

اہم معدنیات اور اسٹریٹجک دھاتوں کے حصول کیلئے عالمی سطح پر کاوشیں آئندہ دنوں  شدید تر ہونے والی ہیں کیونکہ بڑی معیشتیں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور صاف توانائی کے منصوبوں کیلئے اپنی سپلائی چین محفوظ بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔اتوارکو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لیتھیم، کوبالٹ، نکل، نایاب زمینی عناصر (ریئر ارتھ) اور تانبہ جدید صنعتی ترقی کی بنیاد بن چکے ہیں۔ افتخار علی ملک نے زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک، خصوصا جنوبی ایشیا اور بالخصوص پاکستان کو اس بدلتے ہوئے منظرنامے سے فائدہ اٹھانے کے لیے دور اندیش پالیسیاں اختیار کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور شفاف ریگولیٹری نظام ذمہ دار غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے ساتھ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں