سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی فی تولہ 9 ہزار روپے سستا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)ملک میں منگل کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار روپے کم ہو کر 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 716 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ قمری نئے سال کی تعطیلات کے باعث بڑے ایشیائی بازاروں میں محدود کاروبار اور امریکی ڈالر کی مضبوطی کو قرار دیا جا رہا ہے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران اسپاٹ گولڈ 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 4947.98 ڈالر فی اونس پر آ گیا ۔ اسپاٹ سلور 2.7 فیصد کمی کے ساتھ 74.51 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔