تین برسوں میں 79 نئی غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان آمد

تین برسوں میں 79 نئی غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان آمد

نجی شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری 40ارب سے زائد رہی ، رپورٹ

کراچی(بزنس رپورٹر)غیر ملکی سرمایہ کاری اور کارپوریٹ شراکت داری کے رجحان میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران 79نئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان آئیں جبکہ نجی شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کی مجموعی سرمایہ کاری 40 ارب 70 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس عرصے میں 61 غیر ملکی کمپنیوں نے شیئر ٹرانزیکشنز کیں جبکہ 29 کمپنیوں نے اپنے حصص دیگر غیر ملکی اداروں کو منتقل کیے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو نے گو پٹرولیم میں40فیصد حصص حاصل کیے، اسی طرح سعودی عرب کی واکی ڈیٹا نے پاکستانی کمپنی وی ٹی ٹیک میں 80 فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کی۔ سوئٹزرلینڈ کے گنور گروپ نے ٹوٹل انرجیز پاکستان میں حصص حاصل کیے جبکہ اٹلی کی یوریکوم نے فاطمہ یوریکوم رائس ملز میں 50 فیصد شیئر خریدے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں