چقندر کی چینی زرعی معیشت میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے ، شاہد عمران
لاہور(اے پی پی)وفاقی چیمبر کی فوڈ ریجنل کمیٹی کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ۔۔۔
اگر واضح حکومتی پالیسی، مسلسل سرمایہ کاری اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق حکمت عملی اختیار کی جائے تو شوگر بیٹ (چقندر سے تیار ہونے والی چینی)پاکستان کی زرعی معیشت میں ایک خاموش انقلاب لا سکتی ہے ۔ لاہور میں ترقی پسند کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد عمران نے کہا کہ پاکستان میں شوگر بیٹ سے تیار ہونے والی چینی کی پیداوار و برآمدات ابھی محدود اور یہ ملکی مجموعی چینی پیداوار کا صرف تقریبا ایک فیصد حصہ ہے جبکہ عالمی سطح پر شوگر بیٹ صنعتی زراعت کا ایک بنیادی ستون سمجھی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قطر، بحرین اور کویت پاکستان سے شوگر بیٹ کی چینی کے اہم خریدار ممالک کے طور پر سامنے آئے ہیں۔