کاروباری سرگرمیوں کیلئے امن وامان کو بنیادی اہمیت حاصل ،فاروق یوسف

 کاروباری سرگرمیوں کیلئے امن وامان کو بنیادی اہمیت حاصل ،فاروق یوسف

جڑانوالہ (آ ن لائن)فیصل آباد چیمبر کے صدر فاروق یوسف شیخ نے کہا ہے کہ 3 ماہ کی مختصر مدت میں جرائم میں 72فیصدکی ریکارڈکمی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا واضح ثبوت ہے ۔

صنعتی، تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے امن وامان کو بنیادی اور کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں