افواجِ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ملک کے دفاع کو یقینی بنایا ہے ،زبیرطفیل
کراچی(این این آئی)یوبی جی کے صدر زبیر طفیل نے یومِ پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا اہم دن ہے ، برصغیر کے مسلمانوں نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر اپنی شناخت، حقوق اور آزادی کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر قربانیاں دیں، جن کا ثمر آج ایک آزاد ریاست پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے ہے،ہماری افواجِ نے ہر مشکل وقت میں ملک کے دفاع کو یقینی بنایا ہے۔ زبیرطفیل نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، قومی یکجہتی، جمہوری اقدار اور آئین کی بالادستی ہی ملک کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھ سکتی ہے ۔صدر یو بی جی نے کہا کہ ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت اہم ممالک کا پاکستان پر اعتماد موجود ہے ، سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں کی پاسداری کی جا رہی ہے ،یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک پر جنگ مسلط نہیں کرنا چاہتا ہے بلکہ مسلم ممالک میں یکجہتی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے اور وزیراعظم میاں شہبازشریف کی جانب سے متعدد مسلم ممالک کے سربراہان سے رابطے اسی سلسلے می ایک کڑی ہے۔