ای ایف یو لائف کو سی ایس آرایوارڈ سے نوازا گیا

ای ایف یو لائف کو سی ایس آرایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی (بزنس ڈیسک) ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈکو 15ویں سالانہ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی(سی ایس آر) سمٹ اینڈ ایوارڈز کی منعقدہ تقریب میں ‘‘سوشل امپیکٹ’’ کیٹگری میں سی ایس آر ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔

یہ تقریب دی پروفیشنلز نیٹ ورک اور ایتھیکل بزنس اپڈیٹ کی جانب سے منعقد کی گئی۔ یہ پاکستان کا پہلا اور واحد سی ایس آر ایوارڈ ہے جو حکومتِ پاکستان کے آئی پی او سے رجسٹرڈ ہے ۔ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈ کی جانب سے یہ ایوارڈ فاطمہ احمد، ڈپٹی منیجر سسٹین ایبلٹی اینڈ سوشل امپیکٹ نے وصول کیا،اُنہیں یہ اعزاز سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے پیش کیا۔ یہ ایوارڈ ملک میں سماجی ترقی اور استحکام کے فروغ کے لیے کمپنی کی کاوشوں کا واضح اعتراف ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں