میزان بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا

میزان بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کی کیش لیس معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے ، اس کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے میزان بینک نے اپنے مرچنٹ نیٹ ورک میں نمایاں اضافہ، انسٹنٹ پیمنٹ سلوشنز کے استعمال کو تیز کرنے اور۔۔

 ڈیجیٹل پیمنٹ انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ٹرانزیکشنز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں تقریباً 92 فیصد ریٹیل ٹرانزیکشنز اب ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے انجام دی جا رہی ہیں، جو نقد پرمبنی ادائیگیوں پر انحصار میں نمایاں کمی کی عکاسی ہے ۔ اس بدلتے ہوئے منظرنامے میں میزان بینک مرچنٹ ایکوائرنگ اور ڈیجیٹل پیمنٹ سہولتوں کی فراہمی میں ایک کلیدی ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے ۔انڈسٹری تخمینوں کے مطابق بینک کا مرچنٹ بیس 50 ہزار سے تجاوز کر چکا ہے جس میں ماہانہ ٹرانزیکشنزکا اوسط حجم تقریباً50ارب روپے تک پہنچ گیاہے ۔ میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ احمد علی صدیقی نے کہاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف منتقلی صرف ایک تکنیکی تبدیلی نہیں بلکہ ایک معاشی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل تبدیلی شفافیت، دستاویزی معیشت کے فروغ اور جامع اقتصادی ترقی کو سپورٹ فراہم کرنے کا اہم موقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں