فیڈریشن اورانڈس اسپتال کا اشتراک
کراچی(سٹی ڈیسک) انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک نے فیڈریشن کے اشتراک سے منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران نیشنل الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ تعاون فورم کے قیام کا اعلان کردیا۔۔
کانفرنس میں ملک بھر سے صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے رہنما، ریگولیٹری ادارے اور انڈسٹری کے ماہرین شریک ہوئے ، جہاں الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز کے مستقبل اور ایک متحد، مربوط قومی نظام کی ضرورت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔