ڈالر کی قدر مزید کم، تولہ سونا 3 ہزار سستا، چاندی مستحکم

ڈالر کی قدر مزید کم، تولہ سونا 3 ہزار سستا، چاندی مستحکم

تولہ سونا 4لاکھ 88ہزار 462،دس گرام 4لاکھ 18ہزار 777کاہوگیا

کراچی (بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 279.06 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 279.07 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی سے 4لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 744 روپے پر مستحکم رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں