سولر پاکستان نمائش کا آغاز، 400سے زائد کمپنیو ں کی شرکت

سولر پاکستان نمائش کا آغاز، 400سے زائد کمپنیو ں کی شرکت

صاف وپائیدار توانائی ہی مستقبل کا راستہ ہے ،فیصل ایوب کھوکھر ،منشاہ اللہ

لاہور(بزنس ڈیسک) سولر پاکستان 2026 کا لاہور ایکسپوسینٹر میں شاندار انداز میں افتتاح ہو گیا۔فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام تین روزہ نمائش میں 10 مختلف ممالک کی 400 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی فیصل ایوب کھوکھر (انرجی منسٹر گورنمنٹ آف پنجاب ) اور محمد منشاہ اللہ بٹ (صوبائی وزیر، لیبر اور ہیومن ریسورس گورنمنٹ آف پنجاب)تھے ۔اپنے بیان میں دونوں رہنماؤں نے اس نمائش کے اقدام کو سراہا اور متبادل توانائی کی طرف منتقلی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات اور ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے ،صاف اور پائیدار توانائی ہی مستقبل کا راستہ ہے ۔فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی نے کہا کہ نمائش کا مقصد ملک میں شمسی صلاحیت اور اس کی ضرورت کو اجاگر کر نا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں