پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ جائیگی، تاجر برادری
کراچی(بزنس ڈیسک)کاروباری برادری اور صنعتکاروں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کاروباری ترقی کے لیے تباہ کن اقدام قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے سے لاجسٹکس کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں کاروبار کرنے اور ملک میں زندگی گزارنے کی لاگت مزید بڑھ جائے گی۔حکومت نے حال ہی میں ڈیزل اور پٹرول دونوں کی قیمت میں 26.77 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔