آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے سالانہ860ارب نقصان

آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے سالانہ860ارب نقصان

ٹریڈ مارک کی خلاف ورزیاں سرفہرست،او آئی سی سی آئی آئی پی آر سروے

کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبرنے انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس سروے کی رپورٹ جاری کردی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی پی او پاکستان نعمان اسلم بھی موجودتھے۔ 8 سیکٹرز پر مشتمل سروے کے مطابق دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان کو سالانہ 860ارب کی آمدنی اور ٹیکسزکا نقصان ہورہا ہے۔ سروے میں شریک ا وآئی سی سی آئی کے ہر 10میں سے 6ممبران کے مطابق پاکستان کے موجودہ قوانین کے تحت دانشورانہ املاک کے حقوق کو جزوی تحفظ حاصل ہے، ٹریڈ مارک کی خلاف ورزیاں سب سے زیادہ عام نوعیت کی خلاف ورزیاں قرار دی گئی ہیں۔ سروے میں نفاذ کے نظام کے حوالے سے بھی صورتحال تشویشناک قراردی گئی جہاں بیشتر دانشورانہ املاک سے متعلق تنازعات کے حل میں تین سال سے زائد عرصہ لگ جاتا ہے، جبکہ ابتدائی مراحل میں مقدمات کے منطقی انجام تک پہنچنے کی شرح انتہائی کم ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں