ننکانہ :ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بیٹا جاں بحق، والدہ زخمی
ننکانہ صاحب(خبر نگار )تیز رفتار ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بیٹا جاں بحق، والدہ شدیدزخمی ۔
تفصیلات کے مطابق مانگٹانوالہ کا رہائشی 24 سالہ علی حمزہ اپنی والدہ پروین بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سیدوالہ سے واپس آ رہا تھا کہ بچیکی سیدوالہ روڈ پرپل بڑا گھر کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں علی حمزہ دم توڑ گیا جبکہ اُس کی والدہ شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا،حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔