مائیکرو پلاسٹک خارج کیے بغیر خود کو تلف کرنیوالی پلاسٹک
بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی سائنس دانوں نے ایک ایسی ‘زندہ پلاسٹک’ تیار کی ہے جو حکم ملتے ہی مائیکرو پلاسٹک خارج کیے بغیر خود کو ختم کر دیتی ہے ۔
یہ پیشرفت دنیا میں بڑھتے ہوئے نان بائیوڈیگریڈیبل کچرے کے مسئلے کو کم کرنے میں بڑی مدد ثابت ہو سکتی ہے ۔آج کل استعمال ہونے والی زیادہ تر پلاسٹک کی اشیاء صرف ایک بار استعمال کے لیے بنائی جاتی ہیں، مگر یہ مواد ماحول میں دہائیوں تک موجود رہتا ہے ۔اس ‘زندہ پلاسٹک’ میں ایسے جراثیم شامل کیے گئے ہیں جو پلاسٹک کو توڑنے والے اینزائم خارج کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں فعال کیا جا سکتا ہے ۔جرنل اے سی ایس اپلائیڈ پولیمر مٹیریلز میں شائع تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ عام بیکٹیریا Bacillus subtilis کی دو اقسام مل کر صرف چھ دن میں اس پلاسٹک کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہیں اور اس دوران مائیکرو پلاسٹکس بھی پیدا نہیں ہوتے ۔