فلموں میں خواتین کو عمر کے حوالے سے سختی سے پرکھا جاتا ہے :تبو

فلموں میں خواتین کو عمر کے حوالے  سے سختی سے پرکھا جاتا ہے :تبو

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں خواتین کو عمر کے حوالے سے زیادہ سختی سے پرکھا جاتا ہے ۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں تبو نے کہا کہ لوگ آپ کی عمر کے بارے میں آپ سے زیادہ فکر مند ہوتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ آپ کو آئینہ دکھائیں، جیسے آپ کے گھر میں آئینہ نہ ہو۔انہوں نے وضاحت کی کہ عمر بڑھنا کوئی اچانک تبدیلی نہیں بلکہ روزانہ کا تجربہ ہے ۔ انہیں اکثر مشورہ دیا جاتا تھا کہ فلمیں رد کرتے وقت براہِ راست وجہ نہ بتائیں بلکہ تاریخوں کا بہانہ بنا کر نکل جائیں۔ تاہم اگر مجھے سکرپٹ پسند نہیں آتا تو میں صاف کہہ دیتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں