5شہری لُٹ گئے ، 2گاڑیاں ، 3 موٹرسائیکلیں بھی چوری

5شہری لُٹ گئے ، 2گاڑیاں ، 3 موٹرسائیکلیں بھی چوری

ڈاکوؤں نے راوی روڈ ،شادمان ،جنوبی چھاؤنی،برکی،مانگامنڈی میں شہریوں کو لوٹا گاڑیاں نیوانارکلی اور نشترکالونی ،موٹرسائیکلیں ستوکتلہ،باٹاپور اورگجرپورہ سے غائب

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے راوی روڈ میں قدیر سے 4لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں طلال سے 3لاکھ70ہزار روپے اور موبائل ،شادمان میں وقاص سے 3لاکھ25ہزار روپے اور موبائل ،برکی میں صلاح الدین سے 2 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل ،مانگامنڈی میں احمد حسن سے 1لاکھ روپے اور موبائل چھین لیا ۔دریں اثنا نامعلوم افراد نے نیوانارکلی اور نشترکالونی سے 2گاڑیاں جبکہ ستوکتلہ، باٹاپور اور گجرپورہ سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں