انٹر میلان نے لازیو کو ہرا کر اٹالین فٹ بال کپ جیت لیا
روم (سپورٹس ڈیسک)انٹر میلان فٹ بال ٹیم نے فائنل میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لازیو کو ہرا کر دسویں مرتبہ اٹالین کپ اپنے نام کر لیا۔۔۔
اس فتح کے ساتھ ہی انٹر میلان نے رواں سیزن میں ڈومیسٹک ڈبل بھی مکمل کر لیا ہے ، کیونکہ وہ اس ماہ کے آغاز میں 3 میچز قبل ہی اپنی 21 ویں سیری اے لیگ ٹائٹل کی جیت یقینی بنا چکے تھے ۔میچ کے آغاز سے ہی انٹر میلان نے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ کھیل کے 14 ویں منٹ میں فیڈریکو ڈی مارکو کے کارنر پر مارکس تھورم نے ایک جاندار ہیڈر لگایا، جو لازیو کے کھلاڑی ایڈم ماروشچ سے ٹکرا کر گول کی جال میں چلا گیا، جس سے انٹر میلان کو لازیو کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔کھیل کے 35 ویں منٹ میں انٹر میلان نے اپنی برتری کو دگنا کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔