اچانک ملنے والی کامیابی خطرناک ہو سکتی:سارہ علی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ اچانک ملنے والی کامیابی خطرناک ہو سکتی ہے ، میری والدہ امریتا سنگھ نے کیریئر کے آغاز میں ہی مجھے اس بارے میں خبردار کر دیا تھا۔
سارہ علی خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرا فلمی سفر 2018 میں فلم کیدر ناتھ سے شروع ہوا تھا جس میں میرے ساتھ سوشانت سنگھ راجپوت نے کام کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی 2 فلموں کے بعد مجھے بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تاہم بعد میں لوو آج کل اور قلی نمبر 1 جیسی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں جس کے بعد مجھے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ نے کہا کہ والدہ امریتا سنگھ مجھے کہا کرتی تھیں کہ اچانک ملنے والی کامیابی خوفناک بھی ہو سکتی ہے۔