دھند میں موجود بیکٹیریا زہریلی آلودگی ہضم کرنے لگے
ایریزونا (نیٹ نیوز)دھند خاموشی سے پوری فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ، لیکن ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دھند زہریلی فضائی آلودگی کو ختم کرنے کا کام بھی کر رہی ہے ۔
تحقیق کی سربراہ تھی تھونگ کاؤ اور ان کی ٹیم نے جب خوردبین کی مدد سے ان قطروں کا معائنہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ میتھائلو بیکٹیریا نامی جراثیم ان قطروں میں محض موجود نہیں ہیں بلکہ وہ تقسیم در تقسیم ہو کر اپنی تعداد بڑھا رہے ہیں۔یہ جراثیم فضا میں موجود فارمل ڈی ہائیڈ نامی ایک خطرناک زہریلے مادے کو اپنی خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ فارمل ڈی ہائیڈ وہ آلودگی ہے جو انسانی صحت کے لیے شدید خطرات پیدا کرتی ہے اور اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچاتی ہے لیکن یہ ننھے جراثیم اس زہریلے مادے کو کھا کر اسے کاربن ڈائی آکسائیڈ میں تبدیل کر دیتے ہیں جس سے ہوا قدرتی طور پر صاف ہو جاتی ہے ۔