بھارت :ایندھن بچاؤ مہم، سرکاری ملازمین گھر سے کام کرینگے

بھارت :ایندھن بچاؤ مہم، سرکاری ملازمین گھر سے کام کرینگے

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث تیل سپلائی متاثر ہونے پر ایندھن بچانے کے اقدامات کا اعلان کر دیا۔

 دہلی حکومت کے مطابق سرکاری ملازمین ہفتے میں دو دن گھر سے کام کریں گے جبکہ شہریوں کو نجی گاڑیوں کے کم استعمال اور پبلک ٹرانسپورٹ اپنانے کی ترغیب دی جائے گی۔ وزیرِاعظم نریندر مودی نے عالمی سطح پر مہنگے ایندھن اور زرمبادلہ بچانے کے لیے پابندیوں پر زور دیا تھا۔ حکومت نے آئندہ چھ ماہ تک نئی پٹرول، ڈیزل، سی این جی اور ہائبرڈ گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی ہے ، جبکہ سرکاری تقریبات اور بیرون ملک دورے محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں